نئی دہلی :23/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکز نے گو اسمگلنگ کے شبہ میں راجستھان کے الور میں ایک شخص اکبر خان کی پیٹ پیٹ کر شہید کرنے کو لے کر ریاستی حکومت سے آج رپورٹ طلب کیا۔ایک افسر نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے راجستھان حکومت کو اس واقعہ کی تفصیل، اس میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لئے کی گئی کارروائی اور امن بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تمام تفصیل دستیاب کرانے کو کہا ہے۔ ریاستی حکومت سے جلد از جلد رپورٹ طلب گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے روز الور کے لال ونڈی گاؤں میں گائے اسمگلر ہونے کے شک میں 28 سالہ اکبر خان کو کچھ لوگوں نے بری طرح مارا ۔ پیٹا تھا اور پھر پولیس کی نااہلی کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گیاتھا۔راجستھان پولیس نے بھی اس الزام کی تحقیقات کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی بنائی ہے کہ الور پولیس نے گو اسمگلر ہونے کے شک میں زر خرید بھیڑ کی طرف سے اکبر خان کی بری طرح پٹائی کرنے کے بعد ہسپتال لے جانے میں دیر کیوں کی تھی ۔